قطر نے برطانیہ، امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

،تصویر کا ذریعہGATTY IMAGES
لندن کے کسی بھی علاقے سے گزریں تو ایسا شاید ہی ممکن ہو کہ آپ کسی جگمگاتے ہوٹل یا کثیر منزلہ عمارت کی بات کریں اور اس میں قطر کا پیسہ نہ لگا ہو۔

،تصویر کا ذریعہJohn Walton
گزشتہ کئی برس میں قطر نے برطانیہ میں تقریباً 35 ارب پونڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ اگلے پانچ برسوں میں 40 ارب پونڈ تک پہنچنے والی ہے اسی بنیاد پر کہا جانے لگا ہے کہ لندن میں جتنی زمین قطر کے پاس ہے اتنی زمین ملکہ برطانیہ کے پاس بھی نہیں ہے.
قطر نے برطانیہ سے لے کر امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اگرچہ، آنے والے پانچ سے دس سالوں میں سرمایہ کاری کی یہ رفتار تھوڑی سست پڑ سکتی ہے کیونکہ اب قطر 35 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے امریکہ کا رخ کر رہا ہے۔
لندن میں قطر کی املاک
پراپرٹی ریسرچ کمپنی ڈاچا کے مطابق، لندن میں قطر کے پاس 879 کمرشل اور رہائشی املاک ہیں ان میں سے 26 ملین سكوائر فٹ زمین تجارتی زمرے میں آتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لندن میں قطر کی اس املاک میں کینری وارلف گروپ ہے جسے قطر نے بک فیلڈ پراپرٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر 2015 میں 2.6 ارب پونڈ کی قیمت پر خریدا تھا۔
اس گروپ کے پاس لندن کے ساؤتھ بینک پر سوائے ہوٹل کی دس فیصد سے لیکر شارڈ ہوٹل میں پچانوے فیصد کی شراکت ہے۔
حال ہی میں، قطر نے لندن کے مشہور ڈیپارٹمینمٹ سٹور ہیرڈس کو بھی 1.5 ارب پاؤنڈ میں خریدا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اسی درمیان قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کی ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ یونٹ نے لندن کے گروزنر سکوائر پر واقع امریکی سفارت خانے کو ایک شاندار ہوٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔
سال 2012 کے اولمپک ایتھلیٹ ولیج کی ترقی اور ایسے تمام دیگر پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے تقریبا 4000 رہائشی يونٹس کو لیز پر دیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہPA
اگر ہوٹلوں میں سرمایہ کاری کی بات کریں تو قطر کے پاس بارکلے، کناٹ، پارک لین میں انٹركونٹنیٹل اور كلریزجیسے تمام ہوٹل ہیں۔
برطانیہ میں گیس کی درآمد میں قطر کے اثرات
برطانیہ میں تیل کی درآمد میں 29 فیصد حصہ قدرتی گیس کا حصہ ہے۔
برطانیہ اپنی ضرورت کی قدرت گیس کا تقریباً پورا حصہ قطر سے ہی درآمد کرتا ہے جو بڑے بڑے بحری جہازوں میں مڈفورڈ بندر گاہ کے جنوبی ٹرمینل سے ہوتا ہوا آتا ہے۔
اس ٹرمینل میں بھی قطر پٹرولیم کے 67.5 فیصد حصص ہیں۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے کارپوریٹ گھرانوں جیسے سینزبري میں 22فیصد، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ میں 20 فیصد، برٹش ایئر ویز کی مالک کمپنی انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ میں 20 فیصد ہیں۔







