آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مسلم مخالف جذبات کے تحت دو افراد کو قتل کرنے والے جیریمی کی عدالت میں پیشی
امریکی ریاست اوریگن میں مسلمان خواتین کو دھمکانے پر دخل اندازی کرنے والے دو افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
35 سالہ جیریمی جوزف کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈرانے دھمکانے اور ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
جیریمی جوزف کرسٹیئن پہلے سے ایک سزا یافتہ مجرم ہیں۔
اپنی مختصر پیشی میں جیریمی جوزف نے نعرے بازی کی اور کہا ’آپ اسے دہشت گردی نہیں کہیں گے بلکہ یہ حب الوطنی ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا ’امریکہ کے دشمنوں کے لیے موت۔‘ ’آپ یہ ملک چھوڑ دیں اگر آپ کو آزدی سے نفرت ہے۔ فسطائیت کے مخالفین کے لیے موت۔‘
جیریمی جوزف نے خود پر عائد الزامات کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی اور اب انھیں سات جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اس حملے کو ناقابلِ قبول عمل قرار دیا تھا۔
اسی اثنا میں پورٹ لینڈ کے میئر دائیں بازو کے گروہ کی ایک ریلی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک 23 سالہ ٹالیسن مائرڈن نامکائی میشے تھے جبکہ دوسرے 53 سالہ رکی جان بیسٹ تھے۔ وہ چار بچوں کے والد اور سابق فوجی تھے۔
حملہ آور نے گرفتار ہونے سے قبل ان کے علاوہ ایک اور شخص کو زخمی کر دیا تھا۔