آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ میں مسلمان خواتین کو دھمکانے سے روکنے پر دو افراد قتل
امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے دو افراد کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ اسے مسلمان خواتین کو برا بھلا کہنے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے دو آدمیوں پر حملہ کیا اور ان پر بری طرح چاقو سے وار کیے۔
یہ واقعے ایک مسافر ٹرین پر پیش آیا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور مسافر بھی اس دوران زخمی ہو گئے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بات کریں۔
انھوں نے صدر پر الزام لگایا کہ ان کے بیانات اور پالیسیوں کی وجہ سے اس رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 منٹ پر ہالی وڈ ٹرانزٹ سٹیشن پر ایک ٹرین میں کیا گیا۔ ایک متاثرہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دوسرے کی موت ہسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔
پولیس نے ملزم کی شناخت جیریمی جوزف کرسچیئن کے نام سے ظاہر کی ہے جن کی عمر 35 سال ہے۔ پولیس نے ان پر قتل، اقدامات قتل، ڈرانے دھمکانے اور ممنوعہ ہتھیار رکھنے جیسے جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جن دو خواتین کو برا بھلا کہہ رہا تھا ان میں سے ایک نے سر پر سکارف پہنا ہوا تھا۔