آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاطینی امریکہ کی زندگی پر ایک نظر
میریڈتھ کوہٹ 2007 سے لاطینی امریکہ کی عام زندگی پر کام کر رہی ہیں۔ کوہٹ کو حال ہی میں 2017 کا سالانہ گیٹی امیجز اور کرس ہونڈروس فنڈ ایوارڈ ملا ہے۔
ہونڈروس فنڈ ایوارڈ فوٹو جرنلسٹ کرس ہونڈورس کے اعزاز میں دیا جاتا ہے جو 20 اپریل 2011 میں لیبیا کے شہر مصراتہ میں کام کرتے ہوئے ہلاک کر دیے گئے تھے۔
میریڈتھ کا کہنا ہے کہ ’دی کرس ہونڈورس فنڈ کی جانب سے میرے کام کو سراہا جانا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔‘
وینزویلا میں ہوگو شاویز کے سوشلسٹ انقلاب کے عروج و زوال سے ال سلواڈور میں جیلوں کے کھچا کھچ بھرنے تک میریڈتھ کوہٹ کی تصاویر میں لاطینی امریکہ کی کئی کہانیاں دکھائی دیتی ہیں۔
ان کے کام میں سے بعض منتخب تصاویر
یہ تصویر وینزویلا کے شہر بارکیسیمتو میں ال سائکیٹرک ہسپتال میں لی گئی ہے، جس میں غذائی کمی کے شکار مریض عمر مینڈوزا کو دکھایا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کے دوران کوہٹ کو عمر ملے۔ شکٹزوفرینیا کے دوران ہونے والی تکلیف کو دور کرنے والی ادویات بہت ہی کم ہیں۔ اور اس دوران خوراک بھی انتہائی کم ہو جاتی ہے۔
54 سالہ نادیہ روڈریگز وینز ویلا میں ماراکائی کی رہائشی ہیں۔
مارچ 2016 میں بنائی گئی اس تصویر میں انھیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شمع روشن کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث توانائی پیدا کرنے میں مشکلات ہو رہی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وینزویلا میں اویلا ماؤنٹین میں کلیبریلا میں نیٹالی نیوروکا اور ایڈتھ اپنے گھر میں ایک بیڈ پر بیٹھی ہیں جو دھاتی چادر سے بنا ہے۔
کوہٹ نے وینزویلا میں بڑھتی ہوئی غربت، خوراک کی قلت اور مظاہروں کو تصویری شکل میں جمع کیا۔
سابق صدر ہوگو شاویز اور ان کے بعد آنے والے نکولس مادورو کی سوشلسٹ پالیسی کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے باعث وینزویلا بھر میں شدید تناؤ کی فضا رہی۔
اس تصویر میں مظاہرین کے حکومت پر عدم اطمینان کو توجہ دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مظاہرین پتھر اور پیٹرول بم پھینک رہے ہیں جبکہ جواب میں پولیس نے ان پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔
وینزویلا میں پورٹ پوئٹرو کبیلو پر لڑکے پانی میں چھلانگ لگانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں برازیل کی گوشت کی کمپنی سرکاری طور پر سستے داموں گوشت وینزویلا میں لاتی ہے۔
بلومزبرگ میں میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں اس تصویر کے ہمراہ لکھا گیا تھا کہ یہ گوشت اکثر اوقات سرکاری دوکانوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں بلوے یا حکومت مخالف مہم کا خطرہ رہتا ہے۔
ایک اور منصوبے پر کام کرنے کے لیے کوہٹ کو تقریباً پانچ گھنٹوں تک ٹریکنگ کرنا پڑی تاکہ وہ ہیٹی میں جنوبی جزیرے پر رینڈل کے دور دراز قصبے تک پہنچ سکیں۔
اس قصبے کے لوگوں کو طوفان میتھیو کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد ہیضے کی وبا پھیلنے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس تصویر میں انھوں نے پرہجوم طبی مرکز میں مریضوں کی حالت زار کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پیرو میں لا اورویا نامی قصبے میں کینیا بارجا اپنے بھائی کے ہمراہ ناشتہ کر رہے ہیں۔
میریڈتھ کوہٹ نے پیرو کی حکومت اور رینکو گروپ اینک کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ہونے والے شہریوں کے جانی نقصان کو تصویری شکل میں جمع کرنے کی کوشش کی۔
ان جھڑپوں کی وجہ کمپنی پر سیسے کی مقدار میں اضافے اور اس کے باعث بچوں میں پھیلنے والی بیماری کا الزام تھا۔
ایکواڈور میں 16 اپریل 2016 میں سات عشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا۔
اس تصویر میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبے کے درمیان ایک بچہ عارضی جھولے میں سے باہر دیکھ رہا ہے۔
یہ زلزلہ 1979 کے بعد ایکواڈور میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں 272 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
تمام تصاویر میریڈتھ کوہٹ کی بنائی ہوئی ہیں۔