آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹرکش ایئر لائنز کے جہاز میں 42 ہزار فٹ کی بلندی پر بچے کی پیدائش
ترکی کی سرکاری ہوائی کمپنی ٹرکش ایئر لائنز میں جہاز کے عملے نے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچے کی پیدائش میں مدد کی۔
افریقی ملک گنی کے دارالحکومت کوناکری سے براستہ برکینا فاسو استنبول جانے والے جہاز کے عملے اور چند مسافروں نے 28 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھا تو فوراً ان کی مدد کے لیے پہنچے۔
بوئنگ 737 میں پیدا ہونے والا بچہ، جس کا نام کدیجو رکھا گیا ہے، اور اس کی ماں دونوں کو اوگادوگو کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن وہ تھکے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اکثر ایئر لائنز 36 ہفتوں سے حاملہ خواتین کو سفر کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن 28 ہفتوں کے بعد سفر کرنے والی خواتین کے لیے ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس میں بچے کے متوقع تاریخ پیدائش بتائی گئی ہوتی ہے۔