ایف بی آئی نے پینٹاگون پر حملے کی تصاویر دوبارہ جاری کر دیں

،تصویر کا ذریعہFBI
امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو پیٹاگون پر ہونے والے حملے کی تصاویر چھ سال کے بعد ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ تصاویر چھ سال قبل پہلی بار جاری کی گئی تھیں۔
ان 27 تصاویر میں آگ بجھانے والے عملے کو آگ بجھاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں اور تفتیش کار ملبے کی تلاشی لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکن ایئرلائنز کی ورجینیا سے لاس اینجلس جانے والے پرواز 77 کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 37 منٹ پر عمارت پر گرایا گیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ مسافر طیارہ پینٹاگون کی پہلی اور دوسری منزل سے ٹکرایا جس سے 184 افراد ہلاک ہوئے۔
تصاویر پر تازہ تاریخ کی مہر ہونے کے باعث یہ سمجھا جا رہا کہ یہ نئی تصاویر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم ایف بی آئی کی ترجمان جیلین سٹکلز کا کہنا ہے کہ یہ تصویر پہلی بار 2011 میں آن لائن جاری کی گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق ایک تکنیکی خرابی کے باعث یہ تصاویر ویب سائٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے غائب ہوگئی تھیں۔
ایف بی آئی ترجمان کے مطابق ایف بی آئی کو جب ان کی گمشدگی کے بارے میں معلوم ہوا تو انھوں نے حالیہ دنوں میں بحال کر دیا تاکہ عوام دیکھ سکیں۔
ہنگامی امداد

،تصویر کا ذریعہFBI

،تصویر کا ذریعہFBI
بیرونی نقصان

،تصویر کا ذریعہFBI

،تصویر کا ذریعہFBI
جہاز کا ملبہ

،تصویر کا ذریعہFBI

،تصویر کا ذریعہFBI
تفتیش کار

،تصویر کا ذریعہFBI

،تصویر کا ذریعہFBI









