جاپان: دھماکوں میں ایک شخص ہلاک دو زخمی

،تصویر کا ذریعہAFP
جاپانی حکام نے اوٹسنومیا شہر میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں موجود شہر اوٹنومیا میں ہوئے۔ واقعے میں ایک ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ٹوکیو کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دو جلی ہوئی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم ابھی فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی۔
یوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے مقام کے قریب ہی واقع پارک میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہا تھا۔
ایک عینی شاہد نے این ایچ کے کو بتایا کہ 'میں نے ایک زوردار آواز سنی'، بارود کی بو آرہی تھی۔
سوشل میڈا پر نظر آنے والی ویڈیوز میں بھی جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







