انٹیگا ٹیسٹ اب نئے میدان پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف دس گیندوں کے کھیل کے بعد میدان کی خراب حالت کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور اب یہ میچ اتوار کو ایک نئے مقام پر ہوگا۔ یہ میچ انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن میچ سے قبل ہونے والی بارش کی وجہ سے دوسرے اوور کے دوران ہی ویسٹ انڈین بالروں کو میدان میں قدم جمانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کھلاڑیوں، امپائروں اور میچ ریفری کی باہمی بات چیت کے نتیجے میں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ اب سیریز کا تیسرا میچ اتوار سے انٹیگا ریکری ایشن گراؤنڈ پر منعقد ہو گا جبکہ اب یہ ٹیسٹ سیریز پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوگی۔ دوسرے ٹیسٹ کی منسوخی کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس میچ کو انٹیگا سے کسی دوسرے جزیرے پر منتقل کرنے کی بجائے انٹیگا ریکری ایشن گراؤنڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ انگلینڈ سے میچ دیکھنے کے لیے جانے والے قریباً آٹھ ہزار شائقین کو مشکل کا سامنا نہ ہو۔ خیال رہے کہ انٹیگا ریکری ایشن گراؤنڈ ہی وہ میدان ہے جہاں ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف تین سو پچھہتر اور چار سو رنز کا ریکارڈ اننگز کھیلی تھیں۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کو ایک اننگز سے شکست08 February, 2009 | کھیل پیٹرسن اور فلنٹاف سب سے مہنگے06 February, 2009 | کھیل کیون پیٹرسن کپتانی سے علیحدہ07 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||