کیون پیٹرسن کپتانی سے علیحدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان کیون پیٹرسن کوچ سے اختلافات کے بعد کپتان کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے ہیں اور ای سی بی نے اینڈریو سٹراؤس کو پیٹرسن کی جگہ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بی بی سی سپورٹس کو معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کے کوچ پیٹر مورز نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے یا انہیں برخاست کیا گیا ہے۔ بی بی سی سپورٹس کے ایڈیٹر مہیر بوس نے فائیو لائیو کو بتایا کہ پیٹرسن نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دھمکی دی تھی کہ کوچ کو ہٹاؤ ورنہ میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ ’انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ’اگرچہ ہم بطور کپتان آپ کی قدر کرتے ہیں لیکن ہم آپ سے ڈکٹیشن نہیں لے سکتے‘۔مہیر بوس کے مطابق ای سی بی نے ان کا الٹی میٹم قبول کر لیا اور انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق’اکتیس سالہ سٹراس نے جزائر غرب الہند کے دورے کے لیے کپتانی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے‘۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سٹراس ایک روزہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی کپتان ہوں گے یا نہیں کیونکہ انہیں ان دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں گمبھیر، ڈراویڈ کی زبردست شراکت 20 December, 2008 | کھیل موہالی ٹیسٹ برابر، سیریز بھارت کی 23 December, 2008 | کھیل موہالی: دھند سے کھیل میں تاخیر23 December, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||