انگلینڈ کو ایک اننگز سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جمیکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 23 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف اکاون رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹسمین اینڈریو فلنٹاف رہے جنہوں نے چوبیس رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی انگلش بیٹسمین بھی ڈبل فگر میں نہ داخل ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے فاسٹ بالر جیروم ٹیلر نے پانچ وکٹیں لیں جبکہ لیفٹ آرم سپنر سلیمان بین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے کل کے سکور تین سو باون رنز سات کھلاڑی آؤٹ میں مزید چالیس رنز کا اضافہ کیا اور پوری ٹیم تین سو بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز پر چوہتر رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ لیکن جب انگلینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو کوئی بھی بیٹسمین جیروم ٹیلر کی طوفانی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور چھبیس رنز پر اس کی سات وکٹیں گِر گئیں۔ اس وقت یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کم سے کم سکور پینتالیس رنز کو بھی عبور نہیں کر پائے گا۔ لیکن فلنٹاف کے چوبیس رنز کی بدولت ٹیم کی سکور اکاون تک پہنچ گیا۔ | اسی بارے میں کیون پیٹرسن کپتانی سے علیحدہ07 January, 2009 | کھیل پیٹرسن اور فلنٹاف سب سے مہنگے06 February, 2009 | کھیل جنوبی افریقہ ون ڈے میں اوّل31 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||