BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 December, 2008, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرپور ٹیسٹ میں سری لنکا فاتح
مرلی دھرن
مرلی دھرن نے اس میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں
سری لنکا نے میر پور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک سو سات رن سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے پانچ سو اکیس رن کا ہدف فراہم کیا تھا تاہم محمد اشرفل کی سنچری اور شکیب الحسن کے چھیانوے رن بھی اپنی ٹیم کے کام نہ آ سکے اور بنگلہ دیشی ٹیم چار سو تیرہ رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ رحیم نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے چار، پرساد نے تین جبکہ واس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مرلی دھرن نے اس میچ میں کل دس وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے کپتان مہیلا جے وردھنے کی عمدہ بلے بازی کی بدولت دوسری اننگز چار سو پانچ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ جے وردھنے نے بیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔

جے وردھنے کے علاوہ کمارا سنگاکارا نے بھی نصف سنچری سکور کی اور سڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بوگرا میں تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد