BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 May, 2008, 04:48 GMT 09:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپک تیراکی میں پاکستان کی شرکت

اس سال چین میں ہونے والےاولمپک کھیلوں کےتیراکی کے مقابلوں میں کرن خان پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ان کی یہ شرکت وائلڈ کارڈ انٹری کے بدولت ہو رہی ہے۔

یہ اعلان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن نے سنیچر کے دن لاہور میں پی او اے کے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے بعد کیا۔

اس اجلاس میں اولمپک گیمز اور بارہ سے اٹھارہ اکتوبر تک بھارت میں ہونے والے دولت مشترکہ کے لیے پاکستانی دستوں کی منظوری دی گئی۔

اولمپکس میں پاکستان کا دستہ 36 افراد پر مشتمل ہوگا جن میں اکیس کھلاڑی اور پندرہ آفشلز ہوں گے۔

اکیس کھلاڑیوں میں سے سولہ تو پاکستان کی ہاکی ٹیم کے رکن ہیں۔دو تیراک ، دو اتھلیٹ اور ایک شوٹر بھی المپک کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان تینوں کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑی وائلڈ کارڈ انٹری پر شرکت کریں گے جبکہ اولمپک کے ہاکی کے مقابلوں کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم نے کوالیفائی کیا ہے۔

پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن کے مطابق وائلڈ کارڈ انٹری پر بھیجے گئے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کے کھیلوں کی عالمی فیڈریشن کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرن خان کے نام کی انہوں نے منظوری دے دی ہے اور مرد تیراک اور ایک اتھلیٹ مرد اور ایک اتھلیٹ خاتون کے ناموں کی منظوری ابھی نہیں ہوئی۔

اولمپک کے لیے پاکستان سے شوٹنگ کے کھیل میں صدیق عمر کا نام پہلے ہی منتخب ہو چکا ہے۔

پی او اے کے صدر کے مطابق جو کھلاڑی وائلڈ کارڈ انٹری پر شرکت کر رہے ہیں ان سے تو میڈل کی توقع نہیں کی جا سکتی البتہ ہاکی ٹیم کے ساتھ امیدیں باندھ رکھی ہیں لیکن ان کے پورا ہونے کے لیے دعا کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم یا کھلاڑی کا سال میں ایک پیک ٹائم ہوتا ہے اور پاکستان کی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کھیلنے کے بعد آج کل جرمنی میں ہے اور ہماری خواہش اور دعا ہے کہ ہماری ٹیم کا پیک کا وقت المپکس میں آئے۔

جنرل عارف حسن نے بتایا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان چھ کھیلوں میں شرکت کرے گا اور دستہ سولہ کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہو گا۔

پاکستان میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کی بارے پی اور اے کے صدر نے کہا کہ اگرچہ کچھ کھیل ماضی کی نسبت تنزلی کا شکار ہیں جیسے ہاکی اور باکسنگ لیکن کچھ کھیلوں میں ہماری جونیر اور سئنیر کھلاڑیوں نے ایشیا کی سطح پر میڈلز لیے ہیں۔ اور میڈلز ینے والے جونیر کھلاڑی چاہے وہ کسی بھی کھیل سے ہوں انہیں سہولتیں دی جائیں گی تاکہ وہ مزید بہتر ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد