BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افتتاح گیری سوبرز کریں گے
یہ ویسٹ انڈیز کے لوگوں کے لیے زبردست موقع ہوگا: سرگیری سوبرز
نویں کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ماضی کے عظیم کرکٹر سرگیری سوبرز کومنتخب کیا گیا ہے۔

اس انتخاب کے بارے میں عالمی کپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرس ڈہرنگ نے کہا ’یہ اعزاز دنیائے کرکٹ کے اس عظیم ترین کھلاڑی کو ہی زیب دیتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ سر گارفیلڈ سوبرز جیسے لیجنڈ کی وجہ سے ہے کہ آج ہمیں ورلڈ کپ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔

عالمی کپ کی افتتاحی تقریب گیارہ مارچ کو جمیکا کے نئے تعمیر ہونے والے ٹریلانی سٹیڈیم میں ہوگی جس میں پچیس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

عالمی کپ کے تریپن میچوں میں سے پہلا میچ اس تقریب کے دو دن بعد یعنی تیرہ مارچ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سولہ ٹیموں کے درمیان عالمی کپ کے یہ مقابلے ویسٹ انڈیز کے آٹھ ممالک میں منعقد ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے لیے اپنے انتخاب کے بعد سر گیری سوبرز نے کہا ’ یہ ویسٹ انڈیز کے لوگوں کے لیے زبردست موقع ہوگا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں ابھی تک ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہے۔‘

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈرگیری سوبرز پہلے ورلڈ کپ سے ایک سال قبل یعنی انیس سو چوہتر میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیرئر میں ترانوے ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے اور دو سو پینتیس وکٹیں لیں۔

اس دوران وہ محدود اوورز کا صرف ایک میچ کھیلے جو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انیس سو تہتر میں ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا گیا تھا، لیکن گیری سوبرز کے لیے یہ کوئی یادگار تجربہ نہیں تھا کیونکہ ویسٹ انڈیز یہ میچ ایک وکٹ سے ہار گیا تھا اور گیری خود بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

کرکٹ کے کھیل میں شاندار خدمات کے اعتراف میں گیری سوبرز کو ’سر‘ کا خطاب انیس سو پچہتر میں دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد