BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 07:34 GMT 12:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریٹ لی ورلڈ کپ سے باہر
بریٹ لی
بریٹ لی ایک سو پچاس ایک روزہ میچوں میں 267 وکٹ لے چکے ہیں
آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلوی بالر سٹیورٹ کلارک کو ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے بریٹ لی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیس سالہ بریٹ لی گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان کے بائیں ٹخنے کے’لگمنٹس‘ متاثر ہوئے تھے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ تین ماہ تک بولنگ کے قابل نہیں ہو سکیں گے۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اینڈریو ہلڈچ نے کہا ہے کہ’یہ بریٹ لی کے لیے بہت مایوس کن بات ہے اور اس سے ہماری تیاریوں اور منصوبہ بندی کو دھچکا پہنچا ہے‘۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سٹیورٹ کلارک کے لیے کارکردگی دکھانے کا ایک شاندار موقع ہے۔

کلارک کو لی کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے

بریٹ لی کے علاوہ ورلڈ کپ سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو اینڈریو سمنڈز اور میتھیو ہیڈن کے زخمی ہونے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سمنڈز کے زخمی کندھے کا آپریشن کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنے پیر کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے ہیں۔

بریٹ لی کی جگہ سٹیورٹ کلارک کے انتخاب پر سابق آسٹریلوی بالر جیف تھامسن کا کہنا ہے کہ کلارک کو پہلے ہی پندرہ رکنی سکواڈ میں منتحب کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا’ اگر کلارک نیوزی لینڈ میں کھیلتا تو ہم تینوں میچ جیت چکے ہوتے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کی ہر گیند کہاں جا رہی ہے وہ اپنی حکمتِ عملی پر یقین رکھتا ہے اور کرکٹ کے حوالے سے اس کی سمجھ بوجھ ٹیم کے لیے انتہائی مفید ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد