وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وقار یونس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہیں ورلڈ کپ تک یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس بلانے کے فیصلے کے بعد وقار یونس نے مزید یہ ذمہ داری نبھانے سے انکار کردیا ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کو مطلع کردیا ہے۔ وقار یونس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حج کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں پتہ چلا تھا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ان کی جنوبی افریقہ میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وطن واپس آنے پر جب ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے بات ہوئی تو ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔ وقاریونس کے بقول جب انہوں نے چیئرمین کو یاد دلایا کہ ورلڈ کپ بھی ون ڈے میچز پر مشتمل ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس وقت دیکھیں گے۔ وقاریونس نے کہا: ’میں بے یقینی کی کیفیت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستگی ایک اعزاز کی بات ہے لیکن مجھے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی بات سے دکھ پہنچا ہے‘۔ وقار یونس کے استعفے کے بارے میں پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وقاریونس کو ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس بلانے کا فیصلہ ٹیم کی انتظامیہ نے کیا تھا جس کا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ | اسی بارے میں وقار بالنگ کوچ، ظہیر مینیجر مقرر08 March, 2006 | کھیل پاکستانی بولر، بھارت میں تربیت 25 June, 2005 | کھیل ’آسٹریلیا سےمیچ اہم ہے‘ | کھیل شعیب، وقار کی زد میں | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||