BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 December, 2006, 22:01 GMT 03:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برائن لارا کے دس ہزار رنز مکمل

لارا
کراچی میچ سے قبل وہ اس سنگ میل سے صرف25 رنز کی دوری پر تھے
ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے پاکستان کے خلاف کراچی میں ہونے والے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں ون ڈے کریئر کے دس ہزار رنز مکمل کرلیے۔

اس میچ سے قبل وہ اس سنگ میل سے صرف25 رنز کی دوری پر تھے۔

برائن لارا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دس ہزار رنز تک پہنچنے والے پانچویں کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل سچن تندولکر، انضمام الحق، سنتھ جے سوریا اور سوروگنگولی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

سچن تندولکر سب سے زیادہ 374 ون ڈے سب سے زیادہ14537 رنز اور سب سے زیادہ 40 سنچریوں کے مالک ہیں۔

انضمام الحق نے کراچی کے میچ سے قبل369 میچوں میں11591 رنز بنائے ہیں۔ سنتھ جے سوریا کے370 میچوں میں11260 رنز ہیں۔ سوروگنگولی نے279 میچوں میں10123 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ برائن لارا نے287 میچز کھیل کر10019 رنز بنائے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برائن لارا نےنومبر انیس سو نوے میں اپنا اولین ون ڈے انٹرنیشنل بھی اسی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے گیارہ رنز بنائے تھے۔

برائن لارالارا کے چھکے
لارا نے پاکستانی بالروں کے چھکے چھڑا دیئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد