آسٹریلیا کی برتری 626 ہو گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برسبین میں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم 157 بناکر آؤٹ ہوگئی جو آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے سکور سے 445 رن کم تھے۔ آسٹریلیا نے اس برتری کے باوجود انگلینڈ کو فالو آن کروانے کی بجائے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے اختتام پر اس کی مجموعی برتری 626 رن کی ہو چکی تھی۔ آسٹریلیا کے ایک وقت پر 181 رن ہیں۔ اس وقت رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر کھیل رہے ہیں اور دونوں نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے گلین میگرا نے 50 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں انتیسویں بار ایک اننگ میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلینڈ کی طرف سے این بیل کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی جم کر آسٹریلوی اٹیک کا سامنا نہ کر سکا۔ آسٹریلیا نے میچ کے دوسرے دن نو وکٹوں کے نقصان پر 602 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ جواب میں انگلینڈ نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 53 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ سنیچر کے روز جب کھیل شروع ہوا تو کیون پیٹرسن جلد ہی گلین میگرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان اینڈریو فلنٹاف بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے بریٹ لی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ آسٹریلیا: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رِکی پونٹنگ، ڈیمیئل مارٹن، مائیکل ہسی، مائیکل کلارک، گلکرسٹ، شین وارن، بریٹ لی، کلارک اور گلین میگرا۔ انگلینڈ: اینڈریو سٹراس، الیسٹر کُک، این بیل، پال کولنگوڈ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور جیمز اینڈرسن۔ | اسی بارے میں 18 سال بعد: ایشز ٹرافی انگلینڈ آگئی13 September, 2005 | کھیل شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد11 December, 2005 | کھیل فلنٹوف کے لیے بی بی سی کا ایوارڈ12 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||