BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 February, 2006, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا
انور علی
انور علی نے پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے
سری لنکا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کی ٹیم کو صرف 71 رنز کے سکور پر آؤٹ کر کے ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے یہ مقابلہ لگاتار دو مرتبہ جیتا ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے صرف 109 رنز بنائے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ بھارت یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا لیکن پاکستان فاسٹ بولروں نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا اور پاکستان نے یہ میچ 38 رن سے جیت لیا۔

پاکستان نے نوجوان فاسٹ بولر انور علی نے پانچ اور جمشید احمد نے دو اور اختر ایوب نے تین وکٹیں حاصل کر کے بھارت کو صرف 71 کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔

پہلے چھ بھارتی بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ صفر پر گری تھی اور تیسرے اوور میں نو کے مجموی سکور تک پہنچتے پہنچتے بھارت کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے اکتالیسویں اوور میں 109 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

پاکستانی اوپنروں ناصر جمشید اور علی خان نے اپنی ٹیم کو 24 رن کا آغاز فراہم کیا تاہم اس سکور پر دونوں اوپنر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ محمد ابراہیم کوئی رن نہ بنا سکے۔ بعد میں آنے والے بلے بازوں میں رمیض راجہ کے علاووہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ رمیض راجہ 25 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے پیوش چاؤلہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں صرف آٹھ رن کے عوض چار پاکستانی وکٹ حاصل کیے۔ وکٹیں لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں جدیجہ نے آٹھ اوور میں سولہ رن دے کر تین جبکہ شرما، یوپن بھائی اور یماہیش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 163 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد