پاکستان اور بھارت فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے آسٹریلیا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 163 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 287 رن بنائے۔ پاکستان کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف 80 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم اس موقع پر علی اسد اور ریاض کیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 240 تک لے گئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے ایک سو ساٹھ رن کی شراکت ہوئی۔ علی اسد نے 69 جبکہ ریاض کیل نے 84 رن بنائے۔ 288 رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 32 اوور میں صرف 124 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی اوپنر یو ٹی خواجہ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولروں کا سامنا نہ کر سکا۔ خواجہ نے 59 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور عثمان ملک نے تین تین جبکہ جمشید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریاض کیل کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیاسرِفہرست09 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||