بنگلہ دیش اور آسٹریلیاسرِفہرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں جاری انڈر19 ورلڈ کپ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچوں میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیانےاپنے اپنے میچ جیت کر بالترتیب گروپ اے اور بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش نے یوگینڈا کو باآسانی 171 رنز سے شکست دے دی۔یوگینڈانے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 255 رنز بنائے۔ جواب میں یوگینڈا کی پوری ٹیم 33.4اوورز میں صرف 84 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ گروپ بی کےایک میچ میں آسٹریلیا نےایک سخت مقابلے کےبعدامریکہ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔امریکہ کی پوری ٹیم 42.5اوورز میں 148رنز پر آؤٹ ہوگئی۔149 رنز کی ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک موقع پرصرف53 رنزپر4 چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر ولیئم شریدن اور ایرون فنچ نے 69 رنز کی شراکت فراہم کرکے آسٹریلیا کو دباؤ سے نکالا ۔ بدھ کوگروپ اے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نےدفاعی چیمپئن پاکستان کو چار وکٹوں سے ہراکرٹورنامنٹ کا سب سے بڑااپ سیٹ کردیاتھا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپاکستان کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز ناصر جمشید اور علی خان نے 66 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، مگر بعد میں آنے والے بلے بازوں میں سوائے علی اسد کے کوئی بھی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 170رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف صرف 34.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اب پاکستان کو کواٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا لازمی ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے لیے بھی یہ میچ پری کواٹر فائنل کی حثیت رکھتا ہے۔ دونوں ٹیموں نے دو میچ کھیلے ہیں، دونوں کو بنگلہ دیش کے خلاف شکست ہوئی ہے اور دونوں نے یوگینڈاسے میچ جیتاہے۔ گروپ بی میں بھی صورتِ حال کچھ ایسی ہی ہے۔ آسٹریلیا اپنے تینوں میچ جیت کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری ٹیم ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کےمابین میچ کی فاتح ہوگی۔ گروپ سی میں بھارت اور سری لنکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ جمعہ کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ گروپ سی کی نمبر ایک اور دو ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ گروپ ڈی میں صورتِ حال گروپ سی کی طرح ہے۔ زمبابوے اور انگلینڈ کی ٹیمیں کواٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں اب نمبر ایک اور دو کا فیصلہ ان ٹیموں کے مابین کھیلاگیامیچ کرے گا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||