راہول ڈراوڈ کی شمولیت مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں اور ان کی اتوار سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے بھی راہول ڈراوڈ فلو کا شکار ہوئے تھے لیکن ٹیسٹ سے پہلے ٹھیک ہونے کی وجہ سے میچ میں حصہ لیا۔ سلیکشن کمیٹی راہول ڈراوڈ کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اتوار کو کرے گی۔ اگر راہول ڈراوڈ اتوار سے پہلے فٹ نہ ہوئے تو وریندر سہواگ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ وریندر سہواگ بھی دوسرے ٹیسٹ میں بیماری کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے اور ان کی جگہ پہلی اننگز میں راہول ڈراوڈ اور دوسری اننگز میں آل رونڈر عرفان پٹھان نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ بھارت نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر رکھی ہے اور اگر اس نے تیسرا ٹیسٹ جیتنے یا برابر کرنے کی صورت میں وہ نہ صرف سری لنکا کے خلاف سیریز جیت جائے گا بلکہ ٹیسٹ میچوں کی دوسری بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کر لی گی۔ اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے ۔ تیسرے ٹیسٹ میں فتح یا برابری بھارت کو ایک پوزیشن اوپر لے جائے گی جبکہ انگلینڈ کی تیسری پوزیشن پر آ جائی گی۔ تیسرا ٹیسٹ انیل کملبے کے لیے بہت اہم ہے ۔ کمبلے کی تیسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے وہ کپل دیو، سچن تندولکر، سنیل گواسکر، وینگسرکار، اظہرالدین کے بعد سو ٹسیٹ میچ کھیلنے والا چھٹا کھلاڑی بن جائیں گے۔ | اسی بارے میں گنگولی پر پابندی، ثالثی کا مطالبہ04 July, 2005 | کھیل بھارتی ٹیم کو نئی امنگ کی ضرورت13 May, 2005 | کھیل بھارتی کوچ کے لیے بڑے نام06 May, 2005 | کھیل پابندی کے خلاف گنگولی کی اپیل14 April, 2005 | کھیل گنگولی کو کپتان رہنا چاہیے: کپل دیو30 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||