بھارتی دروہ، شیڈول منظور کیا جائے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹور پروگرام کی منظوری دے دے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کے دورے پر آنے والی ہے اس دورے میں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سیکرٹری نرنجن شاہ کو بدھ کے روز ایک خط بھیجا ہے جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے عہدیداروں کو مبارک باد کے علاوہ یہ یاد دہانی بھی کرائی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان میں اب بہت کم وقت رہ گیا ہے لہذا ٹور پروگرام کی منظوری میں مزید تاخیر مناسب نہیں۔ سلیم الطاف نے امید ظاہر کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے پروگرام کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بھارتی ٹیم کے دورے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔ | اسی بارے میں بھارت کراچی ٹیسٹ کیلیے’رضامند‘12 November, 2005 | کھیل کراچی میں ٹیسٹ، پاکستان کی امید05 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||