چھ دن کے ٹیسٹ میچ کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کم روشنی کے سبب اوورز ضائع ہونے کے مسئلے سے چھٹکارہ پانے کے لئے آئی سی سی کو چھ دن کے ٹیسٹ میچ کی تجویز پیش کرے گا۔ آئی سی سی نے بھی اس تجویز پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ مورگن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ موسم سرما میں ہوتی ہے لیکن اس موسم میں کم روشنی کھیل کے آڑے آ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ چھ دن دورانیہ کا ہو تا کہ کھیل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکے۔ شہریارخان نے کہا کہ وہ اس بارے میں باقاعدہ تجویز آئی سی سی کو پیش کریں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ نے شہریارخان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا کیونکہ یہ صرف پاکستان کا ہی مسئلہ ہے جس کا حل ممکن ہے کہ یہی ہو کہ ٹیسٹ میچ اس موسم میں چھ دن دورانیے کے ہوں۔ شہریارخان نے کہا کہ توقع یہی تھی کہ فلڈ لائٹ کو وجہ سے لاہور ٹیسٹ میں روزانہ نوے اوورز کرائےجا سکیں گے لیکن سرخ گیند کو فلڈ لائٹ میں کھیلنا بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصل آباد ٹیسٹ میں مجموعی طور پر ساٹھ اوورز کا کھیل کم روشنی کی نذر ہوگیا تھا اور لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دو دن کے کھیل میں بتیس اوورز کم روشنی کے سبب ضائع ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی30 November, 2005 | کھیل پاکستانی بالروں کی عمدہ کارکردگی29 November, 2005 | کھیل لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی واپسی30 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||