راہول ڈراوڈ ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی سلیکشن کمیٹی نے راہول ڈراوڈ کو سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔ راہول ڈریوڈ نے اس سے پہلے ہونے والی ٹرائنگولر سیریز میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ راہول ڈریوڈ اس سے پہلے بھی پانچ ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں لیکن اس وقت وہ عارضی کپتان تھے اور ان کو پہلی دفعہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرن مورے نے کہا کہ ڈریوڈ نے ٹرائینگولر سیریز میں ٹیم کی اچھی کپتانی کی اور وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنائے جانے کے مستحق تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو امید کی راہول ڈروڈ کی کپتانی میں ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بھی اسی طرح کے نتائج دی گی جس طرح ون ڈے میچوں میں دیئے ہیں۔ سررو گنگلولی کی کپتانی کے بارے میں چیف سلیکٹر کرن مورے نے کہا کہ سلیکٹرز سررو گنگولی کی کارکردگی سے مطمعن نہیں ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سینچری اور ٹیسٹ سیریز میں جیت کوئی معیار نہیں ہونا چاہیے۔ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دسمبر سے شروع ہو گی ۔ بقیہ دو ٹیسٹ دہلی اور کانپور میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا نے اب تک بھارت میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے لیکن سری لنکا ٹیم کےکوچ ٹام موڈی کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ | اسی بارے میں گنگولی پر پابندی، ثالثی کا مطالبہ04 July, 2005 | کھیل بھارتی ٹیم کو نئی امنگ کی ضرورت13 May, 2005 | کھیل بھارتی کوچ کے لیے بڑے نام06 May, 2005 | کھیل پابندی کے خلاف گنگولی کی اپیل14 April, 2005 | کھیل گنگولی کو کپتان رہنا چاہیے: کپل دیو30 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||