کاؤنٹی کرکٹ، غیر ملکیوں کی چھٹّی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی کرکٹ کاؤنٹیاں کرکٹ بورڈ کے جرمانے سے بچنے کے لیے میچ کے دوران میدان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دیں گی۔ ہر کاونٹی دو غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اتار سکتی ہے اور آئندہ برس سے اس حد سے زیادہ کھلاڑیوں کے کھیلنے کی صورت میں کاؤنٹی کو’گرانٹ منی‘ سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ سنہ 2007 میں یہ رقم ایک ہزار پاؤنڈ فی کھلاڑی فی چیمپیئن شپ میچ اوردو سو پچھہتر پاؤنڈ فی ون ڈے میچ ہو گی۔ ڈربی شائر کاؤنٹی کے سربراہ ٹام سیئرز کا کہنا ہے کہ ’ ہم آئندہ سیزن میں نو کوالیفائڈ برطانوی کھلاڑی کھلائیں گے۔ ہم اپنی آمدنی میں کمی برداشت نہیں کر سکتے‘۔ ڈربی شائر نے موجودہ سیزن میں پانچ نان کوالیفائڈ جبکہ دو غیر ملکی سٹار کھلاڑیوں کو کھلایا تھا اور اپنے بجٹ میں بیاسی ہزار نو سو اٹھانوے پاؤنڈ نقصان ظاہر کیا تھا۔ برطانوی کرکٹ بورڈ کاؤنٹیوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والے ’پاسپورٹ پروفیشنلز‘ کے متعلق تشویش رکھتا ہے اور کاؤنٹیوں سےغیر ملکی کھلاڑیوں کی یہ کمی برطانوی ٹیم کو مضبوط کرنے کے مہم کا حصہ ہے۔ اب اگر ایک کاؤنٹی تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو سنہ 2007 میں کاؤنٹی سیزن کے ہر میچ میں کھلائے گی تو اسے بائیس ہزار دو سو پچھہتر پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||