ورلڈ کپ کمیٹی کے سربراہ مستعفٰی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنہ دو ہزار سات میں ویسٹ انڈیزمیں کھیلےجانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ راؤلے برینکر نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ بارباڈوس اور ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی برینکر نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں مستعفٰی ہونے کا اعلان کیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ کین گورڈن نے ان کا استعفٰی منظور کر لیا ہے۔ گورڈن نے سنہ 2007 کے ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے برینکر کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ برینکر سنہ 2003 میں انتظامی کمیٹی کے سربراہ بنے تھے اور انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔ برینکر کے جانشین کے طور پر ابھی کسی کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں شریک کئی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹروں نے بھی اپنے عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ان سینٹ کٹس میں کرکٹ بورڈ کے اگلے اجلاس میں خالی ہو جانے والی عہدوں پر نئے افراد کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||