سہیل عباس: عالمی ریکارڈ برابر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس نے بین الاقوامی ہاکی میں سب سے زیادہ دو سو اڑسٹھ گول کرنے کا بائیس سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے جو ہالینڈ کے عظیم فل بیک پال لٹجنس کے نام ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئی دہلی میں کھیلے گئے پانچویں ہاکی ٹیسٹ میں سہیل عباس نے دو گول کیے۔ دوسرا گول ان کی پسندیدہ پینلٹی کارنرشاٹ کی بجائے پینلٹی اسٹروک پر ہوا لیکن اسی کے نتیجے میں وہ پال لٹجنس کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ پال لٹجنس نے1976 سے تک1982 صرف 177 میچوں میں یہ267 گول کئے تھے جبکہ سہیل عباس نے یہ عالمی ریکارڈ ان سے 39 میچز زیادہ کھیل کر برابر کیا ہے۔ ستائیس سالہ سہیل عباس پینلٹی کارنر پر گول کرنے والے عصر حاضر کے سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں۔ پاکستان کی ہاکی تاریخ میں تنویرڈار، منورالزماں اور خالد بشیر پینلٹی کارنر پرگول کرنے کے لئے مشہور رہے ہیں۔ سہیل عباس نے چھ سال قبل پاک بھارت ہاکی سیریز میں اپنے کیریئر کی ابتدا کی۔ اس وقت ان کا کام بینچ پر بیٹھ کر پنالٹی کارنر ملنے کا انتظار کرنا اور اس پر گول کرنا تھا۔ جب بینچ پر بیٹھے کھلاڑی کے لئے صرف پینلٹی کارنر کے لئے میدان میں آنے کا قانون ختم کیا گیا تو پاکستان ہاکی کے کرتا دھرتا سہیل عباس کو اچھا فل بیک تسلیم کرنے کے لئے تیار نہ تھے اور انہیں دولت مشترکہ کے کھیلوں میں شامل نہیں کیاگیا۔ لیکن ٹیم میں واپسی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور پاکستان کی کئی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم تجزیہ نگاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ سہیل عباس پریشر میچز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔ اس سلسلے میں وہ سڈنی اولمپکس اورحالیہ ایتھنز اولمپکس کی مثال پیش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سہیل عباس کی اہمیت کم نہیں ہوسکتی اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ جس میچ میں سہیل عباس گول کرتے ہیں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند اور نتیجہ اس کے حق میں ہوتا ہے۔ سہیل عباس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||