BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 23:23 GMT 04:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسر تربیت کے لیے کیوبا روانہ

پاکستانی باکسر
نعمان کریم پر پابندی کے بعد تمغہ جیتنے کی پاکستانی امیدوں کو زبردست دھچکہ پہنچا ہے
پاکستانی باکسرز ایتھنز اولمپکس کی تیاری کے لئے کیوبا روانہ ہوگئے ہیں لیکن ممنوعہ قوت بخش دوا کے استعمال کے نتیجے میں نعمان کریم پر عائد پابندی کے نتیجے میں اولمپکس میں تمغہ جیتنے کی پاکستانی امیدوں کو زبردست دھچکہ پہنچا ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر پروفیسر انورچوہدری نے یہ تسلیم کیا ہے کہ انہیں نعمان کریم سے سب سے زیادہ امیدیں تھیں اس واقعے کا دوسرے باکسرز نے بھی اثر لیا ہے اور وہ بھی بہت مایوس دکھائے دیتے ہیں اسی مایوسی میں پاکستانی باکسرز اولمپکس کی تیاری کے آخری مرحلے میں کیوبا روانہ ہوئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں کیوبا جانے والوں میں فیصل کریم، احمد علی اور نثار خان شامل ہیں ۔ان تینوں کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے جن کا پاسپورٹ آفیشل ہے لہذا انہیں ٹرانزٹ ویزے کی ضرورت نہیں تھی۔ البتہ فرانس کا ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کے سبب مہراللہ سہیل بلوچ اور اصغرعلی شاہ کو کیوبا روانگی کے لئے چند روز انتظار کرنا پڑے گاجو کہ پی ٹی اور واپڈا سے تعلق رکھتے ہیں ۔

نثار خان اولمپکس اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں لیکن ایک باصلاحیت باکسر ہونے کی وجہ سے انہیں تجربے کے لئے ہوانا بھیجا گیا ہے ۔ پاکستانی باکسرز اگست کے پہلے ہفتے تک کیوبا میں مقامی باکسرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔

اس ٹریننگ ٹور کے لئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے گرانٹ طلب کی تھی جوبروقت نہ ملنے پر دورے کے چالیس لاکھ روپے کے اخراجات باکسنگ فیڈریشن کو برداشت کرنے پڑے ہیں حالانکہ حکومت نے اولمپکس کی تیاری کے لئے باکسنگ کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

کیوبا سے قبل پاکستانی باکسرز اولمپکس کی تیاری روس اور قازقستان میں بھی کرچکے ہیں جس کے مثبت نتائج سیف گیمز اور دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں سامنے آچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد