’کرکٹ: پاکستان کیوں ہارا؟‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پارلیمنٹری کمیٹی اس بات کی وضاحت چاہتی ہے کہ حال ہی میں منعقد ہوئی پاک انڈیا ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں پاکستان کی شکست کے اسباب کیا تھے۔ اس سلسلے میں سپورٹس منسٹر رئیس منیر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریار خان بھی اِس بحث میں شرکت کریں گے۔ 1989 کے بعد پاکستان میں منعقد ہوئی ٹیسٹ سیریز پاکستان دو ایک کے مقابلے سے ہار گیا تھا جبکہ پانچ روزہ ون ڈے سیریز پاکستان تین دو کے مقابلے سے ہار گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک اننگ اور ایک سو اکتیس رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید نکتہ چینی کی گئی تھی۔ جبکہ سینیٹر انوار بیگ نے کہا ہے کہ پی سی بی کے حکام اس بات کے لیے جواب دہ ہوں گے کہ پاکستان کن وجوہات کی بنا پر ہار گیا تھا۔ انڈیا سے ہارنے کے بعد ہر کوئی اس بات کی وضاحت چاہتا ہے کہ ایسی کون سی وجوہات تھیں جن کی بنا پر پاکستان انڈیا سے اپنا آخری میچ ہار گیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈیا سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ایک میڈیکل کمیشن تشکیل جبکہ انوار بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر روایتی حریف انڈیا سے نہیں بلکہ کسی اور ٹیم سے بھی ہارا ہوتا تو شاید اس قسم کی انکوائری کا اسے سامنا کرنا پڑتا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر پاکستان سری لنکا یا بنگلہ دیش سے بھی ہارا ہوتا تب بھی پی سی بی سے وضاحت طلب کی جاتی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||