میراڈونا اسپتال سے گھر چلے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ارجنٹینا کے سابق فٹبالر میراڈونا دو ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں رہنے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔ انہیں دارالحکومت بیونس آئرس میں دل اور سانس کی تکلیف کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ انہیں سانس کی مشین پر رکھا گیا تاہم گزشتہ منگل کو وہ ہوش میں آ گئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی حالت رفتہ رفتہ بہتر ہو رہی ہے اور بدھ کے روز انہوں نے ارجنٹینا اور مراکش کے مابین ہونا والے میچ کا دوسرا ہاف بھی دیکھا۔ سن انیس سو چھیاسی میں ارجنٹینا کو عالمی فٹبال کپ جیتنے کے بعد سے ارجنٹینا میں لوگ پرستش کی حد تک ان سے محبت کرتے ہیں۔ ان کی عمر تینتالیس برس ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی صحت خراب ہوتی چلی گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||