BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 March, 2004, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر کی چائے اور تندولکر کو مبارک
لِٹل ماسٹر کو تیرہ ہزار رن پر جنرل مشرف نے مبارک باد دی
لِٹل ماسٹر اور جنرل مشرف
صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو بدھ کے روز ایوان صدر میں چائے پر مدعو کیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے علاوہ بھارتی ہائی کمشنر شیوشنکر مینن بھی موجود تھے۔

دونوں ٹیمیں تقریبا ایک گھنٹے تک صدر مشرف کے ساتھ رہیں۔ اس دوران صدر مشرف نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

News image
کپتان گانگولی کے ساتھ
صدر مشرف کرکٹ کے زبردست شیدائی ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پنڈی میں کھیلا گیا میچ بھی کچھ دیر دیکھا۔ اس سیریز میں صدر مشرف کی دلچسپی کا اندازہ بھارتی کپتان سورو گنگولی کے ان الفاظ سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے۔ انہیں دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ جن کا انہوں نے دلچسپ پیرائے میں ذکر بھی کیا اور انہیں آسٹریلیا کے دورے میں عمدہ پرفارمنس پر داد دی۔

تقریب میں صدر نے ماسٹر بیٹسمین سچن تندولکر کو تیرہ ہزار رنز کی تکمیل پر بھی مبارک باد دی ۔

News image
’فوٹو آپ‘
انہوں نے بالاجی اور محمد کیف سے مخاطب ہوتے ہوئے پنڈی میں ان کی جیت کے لئے سرتوڑ کوشش اور کراچی میں خوبصورت کیچ کو بھی سراہا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر رتناکر شیٹھی نے صدر مشرف کو بھارتی کرکٹرز کے آٹوگراف سے سجا بیٹ پیش کیا اور بھارتی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے سے قبل وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے بھی ملی تھی جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ برصغیر کے حکمرانوں میں بھی کرکٹ کس قدر مقبول ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد