پیرالمپکس: انڈین کھلاڑی نے طلائی تمغہ جیت لیا

پیرالمپکس میں مریپّن نے جمپنگ کے مقابلے میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کر کے انڈیا کی نئی تاریخ رقم کی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپیرالمپکس میں مریپّن نے جمپنگ کے مقابلے میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کر کے انڈیا کی نئی تاریخ رقم کی ہے

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرالمپکس کھیلوں میں انڈیا کے کھلاڑي مريپّن تھنگاویلو نے مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

پیرالمپکس کھیلوں میں کسی بھی انڈین کھلاڑی نے جمپنگ کے مقابلے میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انڈیا کے سرکاری ٹی وی چینل ’دور درشن ‘ کے مطابق مريپّن نے سونے جب کہ ورون بھاٹی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ریو میں پیرالمپكس کھیل آئندہ 18 ستمبر تک جاری رہیں گے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریو میں پیرالمپكس کھیل آئندہ 18 ستمبر تک جاری رہیں گے

پیرالمپکس میں سب سے پہلے سنہ 1972 میں مرلی کانت پیٹکر نے تیراکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس کے بعد سنہ 2004 میں ایتھنز میں دیوندر جھجاریا نے جیولن تھرو میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور اب مریپّن نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کھیلوں کے اختتام کے بعد دو روز قبل ہی پیرالمپکس کھیلوں کا آغاز ہوا تھا۔

پیرالمپكس کھیل آئندہ 18 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

انڈیا کے سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن نیوز کے مطابق مريپّن کو سونے جبکہ ورون بھاٹی کو اسی جمپنگ کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن نیوز کے مطابق مريپّن کو سونے جبکہ ورون بھاٹی کو اسی جمپنگ کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا ہے

اس بار کے پیرالمپکس کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جس پیسے کی کمی بھی شامل ہے۔

پیرالمپکس کا آغاز سنہ 1948 میں ہوا تھا۔ اس کی سب سے کامیاب کھلاڑی ترشا زرون ہیں۔ انھوں نے مجموعی طور پر 55 میڈل جیتے، جس میں 41 طلائی تمغے شامل ہیں۔