انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty
لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ نے 248 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
٭ <link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90221" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> چوتھے ایک روزہ میچ کی تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/09/160901_pak_vs_eng_pg_gh" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> پاکستان چھ برس بعد انگلینڈ میں: خصوصی ضمیمہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/indepth/pak_england_cricket_series_zs" platform="highweb"/></link>
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 15 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں جیسن رائے نے 14، ایلکس ہیلز نے آٹھ، جو روٹ نے 30، مورن نے 11، بین سٹوکس نے 69 اور جونی بیر سٹو نے 61 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو، عمر گل، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر247 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 80 جب کہ عماد وسیم نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
جمعرات کو لیڈز میں ہیڈانگلے کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔
تاہم پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان 16 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے اوپنر سمیع اسلم 24 رنز بنا کر پلنکٹ کا پہلا شکار بنے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 12 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد 12 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پلنکٹ نے مڈ آف پر ان کا ایک عمدہ کیچ پکڑا۔ محمد رضوان صرف چھ رنز بنا کر عادل رشید کی دوسری وکٹ بنے۔
ساتویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد نواز تھے جو 13 رنز بنا کر معین علی کی دوسری وکٹ بنے۔
حسن علی نو رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
شعیب ملک، محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب شاہ کی جگہ عماد وسیم، عمر گل، محمد رضوان اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈکی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جونی بیرسٹو، جورڈن اور ولی کو بٹلر، ووکس اور مارک ووڈ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 169 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی تھی۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے جب کہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 44 رنز سے ہرایا تھا۔



