اولمپکس کی مشعل کا سفر

اگرچہ اولمپکس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے لیکن اولمپک مشعل کا سفر پہلی مرتبہ 1936 میں برلن میں اولمپکس مقابلوں کے موقع پر شروع ہوا۔ اس کے بعد سے ہر اولمپکس میں ایک نئی مشعل ڈیزائن کی جاتی ہے جو اولمپکس کا شعلہ یونان میں اولمپیا کے مقام سے ان کھیلوں کے میزبان شہر تک لے جاتی ہے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران 2016 کے اولمپکس کی مشعل برازیل کے کئی شہروں کا سفر کر چکی ہے اور آخر میں یہ ریو پہنچے گی جہاں اس کی مدد سے اولمپکس کا الاؤ روشن کر کے کھیلوں کا علامتی آغاز ہوگا۔

ہماری کلک ایبل گائیڈ کی مدد سے 1936 سے اب تک اولمپکس مشعلوں کے ڈیزائن اور ان کے سفر کے بارے میں مزید جانیے اور ریو اولمپکس 2016 پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔