سری لنکا نے آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے دی

منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمنگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

پالیکیلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 161 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سٹیون سمتھ اور ایڈم ووگز نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

96 رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کو چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑج جب ایڈم ووگز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگانا ہیرات نے چار، لکشن سنداکن نے دو جب کہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوشل مینڈس نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے چار، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے دو، دو جب کہ مچل مارش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔