آسٹریلیا نے سہ فریقی کرکٹ سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہGetty
بریج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 58 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45.4 اوورز میں 212 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 جب کہ دنیش رام دین نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے پانچ اور مچل مارچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 اور ایرون فنچ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور ٹیری گیبرئل نے دو، دو جب کہ پولارڈ، براتھ ویٹ اور سنیل نارین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کے مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پیر کو کھیلے جانے واے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



