آرمی کے ٹرینرز کی نگرانی میں کرکٹ کیمپ

،تصویر کا ذریعہpcb
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
پاکستان آرمی کے فزیکل ٹرینرز کی نگرانی میں پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہpcb
پاکستان آرمی کے یہ ٹرینرز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن کے ساتھ کرکٹرز کو مختلف قسم کی ایکسرسائز اور ڈرلز کرا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور سٹیمنے کو بہتر بنانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کیمپ کے لیے پنتیس کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم محمد حفیظ ، ذوالفقار بابر، عماد وسیم اور حارث سہیل فٹ نہ ہونے کے سبب کیمپ میں شامل نہ ہوسکے جبکہ یاسر شاہ گھٹنے کی تکلیف کے سبب کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
وہاب ریاض کے کاؤنٹی کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانے کے بعد کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی تعداد انتیس رہ گئی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جو اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچنے والے ہیں ایک انٹرویو میں اس کیمپ کی تعریف کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہpcb

،تصویر کا ذریعہpbc

،تصویر کا ذریعہpcb
کاکول کے اس کیمپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں سیریز کھیلنے سے قبل ہمپشائر کاؤنٹی میں بھی اس کے لیے ایک کیمپ لگایا جائے گا تاکہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے موسم سے خود کو ہم آہنگ کرسکیں۔



