آئی پی ایل: رنز بنانے والوں میں وراٹ سر فہرست

وراٹ کوہلی نے رواں سیزن میں اب تک تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں لگائی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی نے رواں سیزن میں اب تک تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں لگائی ہیں

آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر ليگ کے نویں سیزن میں معروف بیٹسمین وراٹ کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سر فہرست ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک 12 میچوں کی 12 اننگز میں 83.55 رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 752 رنز بنائے ہیں۔

ان کے بعد انھی کی ٹیم سے کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز ہیں جنھوں نے اتنی ہی اننگز میں 597 رنز بنائے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کا نوا ‎سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے اور تمام کھلاڑی رنز کے معاملے وراٹ کوہلی سے اتنے پیچھے ہیں کہ انھیں چھونے کا خیال بھی نہیں گزرتا۔

تیسرے نمبر پر سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں انھوں نے اب تک 12 اننگز میں 567 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ٹیم ابھی پوائنٹس ٹیبل میں 16 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

کوہلی کے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز دوسرے نمبر پر ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوہلی کے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز دوسرے نمبر پر ہیں

رواں آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کے 752 رنز میں تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انھوں نے مجموعی طور پر 60 چوکے اور 28 چھکے لگائے ہیں۔

ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز اے بی ڈی ولیئرز کا ہے۔ انھوں نے گجرات لائنز کے خلاف 129 رنز بنائے تھے جبکہ اسی میچ میں وراٹ کوہلی نے 109 رنز بنائے۔

رن اوسط کے معاملے میں وراٹ صرف کولکتہ نائٹ رائڈرز کے یوسف پٹھان سے پیچھے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے مارے کے معاملے وہ اے بی ڈی ولیئرز کے پیچھے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ابھی تک سر فہرست ہے

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ابھی تک سر فہرست ہے

بولنگ کے شعبے میں مقابلہ سخت ہے ممبئي انڈینز کے ایم جے میک لنگھن نے 13 میچوں میں 17 وکٹیں لی ہیں تو سن رائزرس کے بھونیش کمار نے 12 میچوں میں 16 وکٹیں اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے آندرے رسل نے اتنے ہی مچیوں میں 15 وکٹیں لی ہیں۔