فلیچر کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست

،تصویر کا ذریعہAFP

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 سپر 10 مرحلے میں اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فلیچر نے 64 گیندوں میں 85 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے آخری اوورز میں فیلڈنگ نہیں کی تھی جس کے باعث وہ اس وقت بیٹنگ کرنے آ سکتے ہیں جب پانچ وکٹیں گر جائیں یا پھر اتنا وقت نہ ہو جائے جتنا وقت گراؤنڈ سے باہر گزارا۔

ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب چارلز صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سیمیولز بھی جلد ہی صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

رام دین بھی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور صرف پانچ رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

رام دین کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس گیل نے اشارہ کیا کہ وہ کھیلنے آ رہے ہیں لیکن ان کو روک دیا گیا۔

اس سے قبل اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 44 گیندوں میں 44 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رن تھسارا پریرا نے بنائے۔ انھوں نے 29 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

چوتھے اوور کی پہلی گیند پر ویسٹ انڈیز کو بڑی وکٹ ملی۔ دلشان کو کارلوس بریتھویٹ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہ 12 رنز بنا سکے۔

ٹی وی ری پلے سے صاف ظاہر ہے کہ گیند وکٹوں میں نہیں جا رہی تھی اور اسی وجہ سے دلشان امپائر کے فیصلے سے خوش نظر نہیں آئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

پانچویں اور میں سری لنکا کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب چندیمل رن آؤٹ ہو گئے۔

ساتویں اوور کی پہلی گیند ہی پر بدری نے لہیرو کی وکٹ حاصل کی۔ لہیرو صرف پانچ رنز بنا سکے۔

بدری نے ویسٹ انڈیز کے لیے ایک اور کامیابی نویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کی جب انھوں نے چمارا کاپوگدیرا کو آؤٹ کیا۔ کاپوگدیرا چھ رنز بنا کر سٹمپ ہوئے۔

اسی اوور کی چوتھی گیند ملندا سریوردنے صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 44 گیندوں میں 44 رنز سکور کیے۔

تاہم 17 ویں اوور میں اینجلو براوو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 32 گیندوں میں 20 رنز بنائے تھے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کلاسیکرا تھے جو سات رنز بنا کر رسل کی گیند بولڈ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ جیروم ٹیلر کی جگہ ٹیم میں آندرے فلیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا نے شیہان جے سوریا کی جگہ جیفری ویندرسے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر گروپ ون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں کرس گیل کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب سری لنکا نے اپنے ابتدائی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔

گروپ ون میں اس وقت ویسٹ انڈیز پہلے اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP

سری لنکا کا سکواڈ : اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، تلکارتنے دلشان، نروشان دکویلا، شیہان جے سوریا، ملندا سریوردنے، دسن شناکا، چمارا کاپوگدیرا، نوان کلاسیکیرا، دشمانتھا چمیرا، تھشارا پریرا، سچتھرا سنانائیکے، رنگنا ہیراتھ، جیفری ویندرسے۔

ویسٹ انڈیز کا سکواڈ : ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، سلیمن بین، کارلوس بریتھویٹ، ڈوین براوو، جونسن چارلس، آندرے فلیچر، کرس گیل، جیسن ہولڈر، ایشلے نرس، دنیش رام دین، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، لینڈل سمنز، جیروم ٹیلر۔