پی ایس ایل: فائنل کے لیے سٹیج سج گیا، دلچسپی عروج پر

فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھی مدِمقابل آئی تھیں

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنفائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھی مدِمقابل آئی تھیں

متحدہ عرب امارت میں کھیلی جانی والی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعہ کے روز پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے بھی ’پلے آف میچ‘ میں پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نوجوان اوپنر شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت فیورٹ پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے سامنے آ کھڑی ہوئی ہے۔

عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کی مشاورت سے فاہدہ اٹھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کو باآسانی ہرانے میں کامیاب رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں کامیابی کےلیے عالمی سپرسٹار کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، کمار سنگاکار جیسے کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی توقع کر رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد نواز نے پی ایس ایل میں اپنی عمدہ کارکردگی سے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کو باآسانی ہرانے میں کامیاب رہی ہے

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کو باآسانی ہرانے میں کامیاب رہی ہے

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق بولر وسیم اکرم کی نگرانی میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کا آغاز تو اچھا نہ تھا لیکن اب وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کے روز شاہد آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی کو جس انداز سے ہرایا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاس محمد نواز کی شکل میں ایک عمدہ سپنر موجود ہے تو اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس عمران خالد کی شکل میں ایک لیفٹ آرم بولر بھی موجود ہے جس نے تن تنہا پشاور زلمی کی مڈل آرڈر بیٹنگ کو تباہ کر دیا۔ عمران خالد نے تین اوروں میں چار وکٹیں حاصل کر کے پشاورگلیڈی ایٹرز کی کمر توڑ دی۔

اتوار کو کھیلےجانے والے’پلے آف‘ میں نوجوان بیٹسمین شرجیل خان نے پوری ٹیم کے کل سکور کا 60 فیصد رنز تن تنہا سکور کر دیے۔ شرجیل خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکور کی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق جس انداز میں اپنی ٹیم کو لڑا رہے ہیں اسے بہت سراہا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشناسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق جس انداز میں اپنی ٹیم کو لڑا رہے ہیں اسے بہت سراہا جا رہا ہے

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق ابھی تک کوئی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں لیکن وہ جس انداز میں اپنی ٹیم کو لڑا رہے ہیں اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کے شین واٹسن کے زخمی ہونے کے بعد کوئی عالمی سپر سٹار تو موجود نہیں ہیں لیکن مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم جس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اس سے واضح ہے کہ منگل کی رات پاکستان تماشائیوں کے لیے سنسنی سے بھر پور ہو گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رونڈر آندرے رسل کسی بھی ٹیم کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز میں شرجیل خان کی سنچری تھی جو کہ پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کی پہلی سنچری ہے۔