سری لنکا کو شکست، بھارت نے میچ اور سیریز جیت لی

دھون نے 46 اور ریہانے نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھون نے 46 اور ریہانے نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

بھارت نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم 18 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شنکا نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انھوں نے 24 گیندوں میں 19 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی ٹیم کو ڈھیر کرنے میں ایشون نے اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے چار اوورز میں آٹھ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 83 رنز کا آسان ہدف 13.5 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دھون نے 46 اور ریہانے نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔