دہلی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 121 پر آؤٹ

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنچار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90239" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ٹیمبا بواما نے اننگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ڈین ایلگر نے 17، ٹیمبا بواما 22، ہاشم آملہ تین، فاف ڈوپلیسی صفر، ڈومنی ایک، ڈین ولاس 11، کائل ایبٹ چار،

ڈین لیروئے پیڈٹ پانچ اور عمران طاہر ایک سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے پانچ، اومیش یادو اور ایشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے رہانے اور ایشون نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم کل کے سکور میں 103 رنز کا اضافہ کر 334 پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات ریحانے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبھارت کی اننگز کی خاص بات ریحانے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے

بھارت کی اننگز کی خاص بات اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بیٹسمین وراٹ کوہلی رہے، انھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے پانچ اور ڈین لیروئے پیڈٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

بنگلور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔