ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی برتری 94 رنز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔

اس طرح نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں 94 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90188" platform="highweb"/></link>

سنیچر کو جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 13 اور واٹلنگ سات رنز پر کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز کا آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب 29 رنز کے مجوعی سکور پر گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

32 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب لیتھم دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں یہ کھیلا جانے والا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں یہ کھیلا جانے والا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیزل وڈ نے دو اور مارش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سےقبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر نیول 66 اور سمتھ 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کے بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی آسٹریلوں بلے باز کو زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہ دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین جبکہ مارک گریگ اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور ساؤدتھی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔