فاسٹ بولر عمران خان ان فٹ ہو کر تیسرے ٹیسٹ سے باہر

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، شارجہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان ان فٹ ہو کر انگلینڈ کے خلاف اتوار کے روز سے شارجہ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
<link type="page"><caption> انگلش بولر مارک وڈ زخمی ہو کر تیسرے ٹیسٹ سے باہر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/10/151030_eng_mark_wood_rested_zh.shtml" platform="highweb"/></link>
جمعے کے روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران گیند عمران خان کے دائیں ہاتھ پر لگی جس سے وہ بولنگ کرتے ہیں، جس کے بعد انھیں اسپتال لے جایا گیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کے مطابق عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ تیسرا ٹیسٹ کھیل سکیں۔
توقع یہی ہے کہ ان کی جگہ فاسٹ بولر راحت علی کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
عمران خان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں دو اور دبئی ٹیسٹ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وہ سات ٹیسٹ میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جس میں ان کی بہترین بولنگ 58 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔



