کانپور: جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کانپور میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 298 رنز ہی بنا سکی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/ECKP90231" platform="highweb"/></link>
ایک موقع پر بھارت کی پوزیشن اس میچ میں مستحکم دکھائی دے رہی تھی لیکن آخری اوورز میں جنوبی افریقہ کے بولرز کی عمدہ بولنگ نے بھارت کو یہ میچ جیتنے نہ دیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما نے سنچری سکور کی لیکن ان کی سنچری بھی بھارتی ٹیم کو جیتوا نہ سکی۔ انھوں نے 133 گیندوں پر 13 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔
بھارت کی پہلی وکٹ 42 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد روہت شرما اور اجنکے ریحانے نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا تھا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 149 رنز بنائے تھے۔
آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شکھر دھون تھے جو 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اجنکے ریحانے نصف سنچری سکور کرنے کے بعد پولیئن لوٹے۔

،تصویر کا ذریعہAP
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈی ولیئرز کی سنچری کی بدولت پانچ وکٹ کے نقصان پر 303 رنز بنائے تھے اور بھارت کو 304 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے بالترتیب 29 اور 37 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ فاف ڈوپلیسی نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
ڈی ولیئرز نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی وہ 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی اننگز کے دوران پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحردین نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ جے پی ڈومینی اور ملر 15 اور 13 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے امیش یادو اور امیت مشرا نے دو دو وکٹ لیے جبکہ اشون کو ایک وکٹ ملا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)، ہاشم آملہ، ڈی کوک، فاف ڈو پلیسسی، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، فرحان بحردين، ڈیل سٹین، كگيشو ربادا، مورنی مورکل اور عمران طاہر
بھارت کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، روہت شرما، سریش رینا، روی چندرن اشون، امت مشرا، امیش یادو، سٹیورٹ بنی، اجنکیا رہانے اور بھونیشور کمار



