ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان بہتر، ایک روزہ میں پیچھے

کرکٹ کے عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کے 24 ٹیسٹ میچوں میں 101 پوائنٹس ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرکٹ کے عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کے 24 ٹیسٹ میچوں میں 101 پوائنٹس ہیں

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر جبکہ ایک روزہ میچوں میں اس کا نمبر آٹھواں ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ نے 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور اس کے 125 پوائنٹس ہیں، جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کے 26 ٹیسٹ میچوں میں 111 پوائنٹس ہیں۔

کرکٹ کے عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جس کے 24 ٹیسٹ میچوں میں 101 پوائنٹس ہیں۔

ایک روزہ میچ

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 38 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور اس کے 129 پوائنٹس ہیں۔

بھارت کی ٹیم 51 ون ڈے میچ کھیل کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے 115 پوائنٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس نے 45 ون ڈے میچ کھیل کر 110 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس نے 50 ون ڈے کھیلے ہیں اور اس کے 90 پوائنٹس ہیں۔

ٹی 20

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم ٹی 20 کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

سری لنکا نے 15 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اس کے 126 پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 16 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اس کے 122 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور اس کے 120 پوائنٹس ہیں۔