آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہAP

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم 25.4 اوورز میں 130 رنز بنار کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://m.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88585" platform="highweb"/></link>

ایرون فنچ 10 گیندوں میں 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی سکور پر گری جب واٹسن 24 رنز بنا کر ڈیوی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ جلد ہی گر گئی جب کلارک 55 گیندوں میں 47 رنز بنا کر وارڈلو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے میچن قابل ذکر بیٹسمنین رہے جنھوں نے 35 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے چار، کمنز نے تین جبکہ واٹسن، جانسن اور میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پانچ میں سے تین میچ جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے عالمی کپ میں اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔

سابق عالمی چیمپئین آرسٹریلیا نے کواٹر فائنل رتک رسائی تو حاصل کر لی ہے لیکن اس کے مدمقابل ٹیموں میں کون کون سی ٹیمیوں ہوں گی یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔