سنگاکارا اور تھریمانے کی سنچریاں، سری لنکا فاتح

کمارا سنگاکارا نے اس میچ میں جارحانہ انداز اپنایا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکمارا سنگاکارا نے اس میچ میں جارحانہ انداز اپنایا ہے

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے 310 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88567" platform="highweb"/></link>

سری لنکن فتح میں کلیدی کردار تھریمانے اور کمارا سنگاکارا نے ادا کیا۔

ان دونوں نے نہ صرف سنچریاں بنائیں بلکہ دوسری وکٹ کے لیے 28 اوورز میں 212 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو باآسانی فتح دلوا دی۔

سنگاکارا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ون ڈے میچوں میں اپنی 23ویں سنچری اور اس ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری سنچری 70 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔

وہ 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ تھریمانے نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دلشان اور تھریمانے نے کیا تھا اور پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 100 رنز کا آغاز دیا۔

روٹ نے 108 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنروٹ نے 108 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے

اس شراکت کا خاتمہ معین علی نے دلشان کو 44 رنز پر آؤٹ کر کے کیا۔

انگلش بولروں میں معین علی کے علاوہ تمام بولر مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور جو روٹ کی سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔

روٹ نے 100گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

سنچری مکمل کرتے ہی روٹ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پریرا کی جانب سے کرائے گئے 45 ویں اوور میں دو چھکے اور تین چوکے مارے۔

انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرنے والے بیل 54 گیندوں میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرنے والے بیل 54 گیندوں میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

وہ 108 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روٹ کے علاوہ ایئن بیل نے اچھی بلے بازی کی۔ وہ ایک رن کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکے اور 54 گیندوں میں 49 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ڈیتھ اوورز میں بٹلر نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور صرف 19 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم تھا۔ اس شکست کے بعد انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا نے اب تک چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اور صرف نیوزی لینڈ کے خلاف اسے ہار کا منہ دیکھنا پڑا اور وہ پول اے میں بدستور دوسری پوزیشن پر ہے۔