ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہAFP
کرکٹ ورلڈ کپ میں پول اے کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92 رنز سے شکست دے دی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور تلکارتنے دلشان اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88563" platform="highweb"/></link>
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 47ویں اوور میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمان نے نصف سنچری بنائی جبکہ شکیب الحسن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ جم سکا۔
سری لنکا کے تمام بولروں نے عمدہ بولنگ کی اور ہیراتھ کے سوا سب ہی وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور جہاں پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز سے زیادہ کی شراکت بنی وہیں دوسری وکٹ کے لیے کمارا سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان نے ڈبل سنچری شراکت قائم کی۔
دلشان نے 146گیندوں میں 161 رنز بنائے جبکہ سنگاکارا 76 گیندوں میں 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کو اننگز کی پہلی اور واحد کامیابی تھریمانے کی وکٹ کی شکل میں ملی جو 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس شکست کے بعد پول اے میں بنگلہ دیش نے تین میچوں میں اسے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس کے برعکس سری لنکا نے اس فتح کے نتیجے میں تین میں سے دو میچ جیت لیے ہیں۔
پول اے میں پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش دوسرے جبکہ سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔
پول اے میں سرفہرست ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔



