اینڈی مرے کی منگیتر کی وارننگ

اینڈی مرے کی منگیتر کم سیرس نے آسٹریلین اوپن فائنل میں اپنا مذاق اڑاتے ہوئے یہ شرٹ پہنی جس پر لکھا ہوا ہے: ’والدین خبردار رہیں، یہ فحش مواد ہے‘

،تصویر کا ذریعہeta

،تصویر کا کیپشناینڈی مرے کی منگیتر کم سیرس نے آسٹریلین اوپن فائنل میں اپنا مذاق اڑاتے ہوئے یہ شرٹ پہنی جس پر لکھا ہوا ہے: ’والدین خبردار رہیں، یہ فحش مواد ہے‘

کم سیرس نے آسٹریلین اوپن میں اپنے منگیتر اینڈی مرے کی حمایت میں ایک ایسی شرٹ زیبِ تن کی جس کے سامنے ’ایکسپلِسٹ کانٹینٹ‘ یعنی ’خبردار یہ فحش مواد ہے‘ لکھا ہوا تھا۔

اینڈی مرے کی منگیتر کم سیرس نے میلبرن میں ہونے والے گذشتہ میچ میں غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اپنا یا اُن افراد کا جو اُن پر تنقید کر رہے تھے، مذاق اڑاتے ہوئے ’خبردار یہ فحش مواد ہے‘ کی ٹی شرٹ پہنی۔

یاد رہے کہ 27 سالہ کم سیمی فائنل میں مرے کے حریف کھلاڑی ٹوماس بارڈیک کو گالیاں دیتے ہوئے دکھائی دی تھیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر کِم کے اس ردِ عمل کے خلاف شدید تنقید کی گئی اور انھیں مختلف کمنٹس کا نشانہ بنایا گیا۔

اس پر مرے نے اپنی منگیتر کے دفاع میں کہا کہ ’جذباتی ہو کر لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں جن پر وہ بعد میں پچھتاتے ہیں۔‘

لیکن کِم نے نوواک جوکووچ کے ساتھ کھیلے جانے والے فائنل میں اس تنازعے اور اس کے بعد اُن پر کی جانے والی تنقید کا مذاق اڑایا۔

نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو فائنل میں شکست دے کر اپنا پانچواں آسٹریلین اوپن جیتا ہے۔ یہ ان کی اینڈی کے خلاف تیسری جیت ہے اور ان کا آٹھواں گرینڈ سلیم ہے۔

مرے آٹھ گرینڈ فائنلوں میں سے دو جیتے ہیں اور آسٹریلیا میں اپنے سارے میچ ہار چکے ہیں۔

مرے پیر کو عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن واپس حاصل کریں گے۔